تازہ ترین

ہفتہ، 26 اپریل، 2025

پاک کے ناپاک ارداے کبھی پورے نہیں ہونگے۔ببلو میاں

پہلگام دہشت گردحملے کے خا طیوں کو سخت سزا دی جائے: اے ایچ ہاشمی
پاک کے ناپاک ارادے کبھی پورے نہی ہونگے: ببلو میاں 

مین پوری حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 26اپریل 2025) کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردا نہ حملے کی چاروں طرف سے مذمت کی جا رہی ہے ملک کے گوشے گوشے سے یہآ واز بلند ہو رہی ہے کہ دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائے اور ان کی پشت پناہی کرنے والے لوگوں کو ایسی عبرت ناک سزا دی جائے کہ کبھی مستقبل میں ملک پر حملہ کرنے کی تو چھوڑیے بری نگاہ اٹھانے کی بھی ہمت نہ ہو،مزید انہوں نے کہا کہ پاک کے ناپاک ارادے کبھی پورے نہی ہو سکتے ،

اج شہر مین پوری کی مشہور روحانی درسگاہ خانقاہ رشیدیہ کے سجادہ نشین نے نمائندے سے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسے حیوانوں کو جو  بے گناہ معصوموں کا قتل کرتے ہیں ان کو سخت سزا دی جائے تاکہ ائندہ اس طرح کا کوئی اقدام نہ کر سکیں، کرنے سے قبل ہزار مرتبہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں، ایسے حیوانوں کو درندہ صفت انسانو کو سر راہ پھانسی دی جائے تاکہ انسانیت کے دشمنوں کے لیے عبرت کا نشان بن جائے،

مین پوری کے معروف ایڈوکیٹ ہاشمی نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہمارے ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کے لئے کیا گیا ہی ہے ،

لیکن حملہ کرانے والے یہ یاد رکھیں کہ تم اور تمہارے اقا مقصد میں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گے ،
ہمارا ملک تم کو ایسی سزا دے گا جس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،

ہاشمی صاحب نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ نہایت ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ اس حادثے کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے،جس سے واضح ہو سکے کہ ان  دہشت گردوں اور حیوانوں کی کون پشت پناہی کر رہا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام نے سیاحوں کے ساتھ جو ہمدردانہ سلوک کیا ہے وہ قابل تعریف ہے،ہند کی تاریخ اس کو رقم کریگی، دراصل ملک کے امن و امان کو خصوصا مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے اس طرح کی سازشیں رچی جاتی ہیں،ملک کی کچھ مخصوص میڈیا کو چھوڑ کر تمام قومی میڈیا، سوشل میڈیا اس طرح کے تمام ذرائع ابلاغ نے پورے ملک کے اندر اس سچائی کو بیان کیا کہ کشمیری مسلمانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سیاحوں کو جو ملک کے مختلف علاقوں سے ائے تھے ۔

ان کے ساتھ ہمدردی کا معاملہ کیا صرف اتنا ہی نہیں ان کشمیری مسلمانوں نے اپنے سیاحوں کی جو غیر مسلم تھے ان کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ،اگر سیاحوں کے بیانات سوشل میڈیا پر تشہیر نہ ہوتے تو یہ کچھ قومی میڈیا والے ملک کا ماحول بگاڑنے میں کسر نہیں چھوڑتے، انہوں نے ملک کے وزیراعظم سے پرزور اپیل کی کہ اس حادثے کے خاطیوں کو اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

 اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے وزیر اعظم سے یہ بھی اپیل کی کہ پہلگام حادثے کے بعد ملک کے اندر کچھ فر قہ پرست عناصر جن کا کام صرف ملک میں امن امان کی فضاء کو خراب کرنا ہے ،ایسے لوگ مسلم عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں،جبکہ ایک ایک مسلمان اس حادثہ کی شدید مذمت کر رہا ہے،کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک سبھی اہل وطن غمزدہ ہیں مگر یہ کچھ شر پسند لوگ مسلمانوں کو نشانہ بنا کر ملک کی فضاء کو خراب کرنے کی کوشش میں ہیں،ایسے لوگوں کی نشاندھی کی جائے اوران پر سخت کارروائی کی جائے۔

 تاکہ ملک کے اندر امن و امان قائم رہے اور مسلمان اپنے اپ کو ان شہر پسندوں سے محفوظ تصور کریں۔
ماسٹر شمیم سلمانی نے کہا کہ دھشت گرد کسی بھی سماج کا ہو سکتا ہے، مگر کسی ایک سماج کو نشانہ بنا نا سراسر غلط ہے، ہم پر زور پہل گام حادثہ کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہند سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کچھ قومی میڈیا والے دن رات اپنے چینلوں پر ہندو مسلم کا راگ الاپتے ہیں، اس سے ملک کا ماحول خراب ہوتا ہے، ایسی ڈ بیٹوں پر حکومت سنجیدگی کے ساتھ غور فکر کرے ،اور پابندی عائد کرے تاکہ ملک کا ماحول خوشگوار رہے،،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad