نئی دہلی(26/اپریل2025)آج شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں بزم طلبہ کے صدر پروفیسر اقتدار محمد خان،ڈین، فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈلینگویجزکی زیرسرپرستی ”انسپائرو2K25“کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ وطالبات میں خود اعتمادی، احساس ذمہ داری،نظم و ضبط اور تخلیقی صلاحیتیں بیدار کرنا تھا،چنانچہ اس موقع پر نعت گوئی، خطاطی،مضمون نویسی، بیت بازی،ایکسٹیمپور،ٹریزر ہنٹ اورفوڈ وغیرہ کے مقابلے منعقد کرائے گئے۔ ان مقابلوں میں جامعہ کے مختلف شعبوں سے طلبہ نے شرکت کی۔
اسی دوران ایک نمائش بہ عنوان ”فن تعمیر میں مسلمانوں کی خدمات“کا بھی اہتمام کیا گیا،نیز طلبہ کی جانب سے لگائے گئے گیم اور کرافٹ کے اسٹال شائقین کی توجہ کا مرکز رہے۔ بزم طلبہ کے مشیر ڈاکٹر خورشید آفاق نے مختلف مقابلوں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ خطاطی میں صائمہ ناز نے اول،سارہ خان نے دوم اور منزہ ناز نے سوم انعام حاصل کیے۔مضمون نویسی میں غزالہ صدیقی نے پہلا،عفت نور نے دوسرا،فارحہ ارشاد نے تیسرا انعام اور طوبیٰ خاتون نے تشجیعی انعام حاصل کیا۔نعت گوئی میں اول انعام محمد عتیق،اشتیاق احمد نے دوم،سیف النسبہ نے سوم اور توقیر علی نے تشجیعی انعام حاصل کیا۔ایکسٹیمپور میں سہانانے پہلا انعام،شفیع حسن نے دوم اور طوبیٰ خاتون نے سوم انعام حاصل کیا۔فوڈ مقابلہ میں منزہ نے پہلی پوزیشن،سہانا نے دوسری پوزیشن اور ثمن کوثر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹریزر ہنٹ کا مقابلہ بی اے،سال دوم کی ٹیم فارحہ ارشاد،منزہ ناز،زینت انصاری اوراسامہ واثق نے جیتا۔ حکم کے فرائض ڈاکٹر محمد ارشد،ڈاکٹر محمد خالد خان،ڈاکٹر محمد عمرفاروق،ڈاکٹر جاویداختر،ڈاکٹر انیس الرحمن،ڈاکٹرمحمداسامہ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں،ڈاکٹر محمد علی اورڈاکٹر اویس منظور ڈار نے انجام دیے۔مقابلوں میں کام یاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا جائے گا۔پروگرام کو کام یاب بنانے میں بزم طلبہ کے نائب صدر محمد مدبر،جنرل سکریٹری محمد اسحق،جوائنٹ سکریٹری عروج فاطمہ کے علاوہ شعیب خان،زویا ہارون، صوفیہ اسلم،شمس الدین،محمد اشرف،محمد اسماعیل،صادقہ ارم،سکینہ خلود،علمہ،سارہ خورشید،تلبیہ پروین،عرشی،خنساء،زید عالم صدیقی،حیدر علی،رئیس احمد،محمد بلال اورعاتکہ وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں