تازہ ترین

اتوار، 27 اپریل، 2025

پہلگام دہشت گرد حملے کے خلاف AIMIM جونپور کی جانب سے کینڈل مارچ

پہلگام دہشت گرد حملے کے خلاف AIMIM  جونپور کی جانب سے کینڈل مارچ

جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 27اپریل 2025)پہلگام دہشت گرد حملے کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) جون پور کے صدر عمران بنٹی کی قیادت میں شہر کے اندر ایک کینڈل مارچ نکالا گیا۔

 مارچ میں تمام کارکنان نے اپنی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور "پاکستان مردہ باد"، "دہشت گردی مردہ باد" کے نعروں والی تختیاں اٹھائیں۔ مارچ شاہی پل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جہاں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  

اس موقع پر مشرقی اتر پردیش کے جوائنٹ سیکریٹری جاوید صدیقی، نگر صدر جاوید عظیم، شاہ نیازاحمد، مشتاق ہاشمی، شہنشاہ خان، کملیش گوتم، سبھاسد عتیق احمد، ذوالفقار احمد، یوتھ نگر صدر صلاح الدین ہاشمی، آزاد، ارشاد احمد، کلیم ہاشمی، اکرم، حافظ شہرت، حذیفہ عاشو ہاشمی، شاد، ذیشان حیدر، شہزادے انصاری، عظیم، منو، ارشاد انصاری سمیت دیگر موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad