تازہ ترین

منگل، 15 اپریل، 2025

بابا صاحب کا یوم پیدائش شان شوکت سے منایا گیامحمد شاکر کی ٹیم نے روح افزا کے شربت کا اہتمام کیا

بابا صاحب کا یوم پیدائش شان شوکت سے منایا گیا
محمد شاکر کی ٹیم نے روح افزا کے شربت کا اہتمام کیا
بھوگاؤں، مین پوری حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 14اپریل 2025) اپنی سابقہ شاندار روایات کے ساتھ اج قصبہ بھو گاؤں میں بابا بھیم راؤ امبیڈ کر کی یوم پیدائش پر ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا،

 بابا بھیم راؤ امبیڈکر وہ شخصیت ہیں جنہوں نے اس ملک کے نظام کو چلانے کے لیے ایک خوبصورت ائین دیا ،ایسا ائین جو کسی بھی سماج کے لیے کسی بھی طرح کی مشکل پیدا نہیں کرتا ۔ بلکہ سبھی سماج کو  سبھی مذاہب کو سبھی ذات برادری کو گویا کہ ہر ایک ہندوستانی کو برابری کا درجہ دیتا ہے ،،

حالانکہ بابا صاحب کا بچپن بہت ہی دشواریوں میں پریشانیوں میں گزرا ہے تاریخ دا ں بتاتے ہیں کہ بابا صاحب کو کچھ اعلی ذات کے لوگ بہت پریشان کیا کرتے تھے، کبھی پڑھنے میں رکاوٹیں کبھی پاس بٹھانے میں رکاوٹیں کبھی پانی پلانے کی رکاوٹیں پیدا کیا کرتے تھے ،

لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ اگے چل کر یہ بھیم راؤ امبیڈکر اتنے بڑے ملک کا ائین ترتیب دے گا جس سے اس ملک میں ہر ایک ہندوستانی کو برابری کا درجہ ملے گا ۔

اج انہی بابا بھیم راؤ امبیڈ کر کے یوم پیدائش پر قصبے میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا اس ریلی کا اغاز محلہ نیابازارمحمد ابراج منصوری کے مکان سے کیا گیا، صدر بازار میں بابا صاحب کے چاہنے والوں نے جگہ جگہ پانی اور شربت کے اسٹال لگائے تاکہ انےوالوں کو پانی اور شربت پیش کیا جا سکے، 

اسی ضمن میں اج پلیا والی مسجد سے مسلم نوجوانوں نے مسجد کی چھت سے ریلی میں شرکاء کے اوپر گل پوشی کی اسی کے ساتھ ساتھ محمد شاکر عرف علی نے اپنی ٹیم کے ساتھ پليا والی مسجد کے نیچے پانی اور شربت کا اہتمام کیا ،

ریلی میں سبھی خواتین مرد،اوربچو ں کو روح افزا کا شربت پیش کیا،اس اہتمام سے لوگوں نے ان کی تعریف کی اسی طرح مختلف مقامات پر ریلی میں شریک ہونے والوں کے لیے پانی اور شربت کا اہتمام کیا گیا، اس پروگرام میں مدن کمار پرنسپل نیشنل انٹر کالج قابل ذکر رہے ریلی میں بابا صاحب کی مجسمے کے ساتھ ساتھ دیگر دلت سماج کے ملی رہنماؤں کے مجسمے جھانکیوں میں شریک کیے گئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad