تازہ ترین

منگل، 15 اپریل، 2025

دارالعلوم فیض محمدی میں ہولی و عید ملن تقریب کا انعقاد

دارالعلوم فیض محمدی میں ہولی و عید ملن تقریب کا انعقاد 
  لکشمی پور مہراج گنج (یو این اے نیوز 14اپریل 2025)دارالعلوم فیض محمدی زیر انتظام اقرا ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنکل فاؤنڈیشن ہتھیا گڈھ مہراج گنج کے سبزہ زار پر ہولی و عید ملن کی ایک شاندار تقریب ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی ، نظامت کے فرائض مفتی احسان الحق قاسمی نے انجام دیئے۔

 اس رنگا رنگ ،دو تہذیبوں کی علمبردار تقریب میں ضلع کے کونے کونے سے بلاتفریق مذہب وملت ، سماجی و شوسل کاموں میں دلچسپی رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اس گنگا جمنی تہذیب کی روایت والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم فیض محمدی کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی نے کہاکہ: ہولی وعید ملن جیسی تقریبات سماج کو جوڑنے میں اہم رول ادا کرتی ہیں ،

 آج ہم اس تقریب کے انعقاد کے ذریعہ اسی پاکیزہ روایت کو زندہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ پیار ومحبت کا پیغام عام کیا جاسکے ، ہندوستان کو اگر ترقی یافتہ بنانا ہے اور پیار والفت کی فضاءعام کرنی ہے تو ہمیں ہر مذہب کے تہواروں اور ان کے مذہبی پیشواؤں کے تقدس کا خیال کرنا ہوگا۔

دارالعلوم کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے کہا کہ آج کی تقریب ضلع کی پہلی روایت ثابت ہورہی ہے جہاں ایک ہی پنڈال کے نیچے مسلم بھی ہیں اور ہندو بھائی بھی ہیں ، یہ کثرت میں وحدت کی اعلیٰ مثال ہے ، یہی اصلی بھارت ہے ، اسی بھارت کا خواب ہمارے پرکھوں نے اپنی آنکھوں میں سجا کر انگریزوں سے مقابلہ کیا تھا اور جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہندوستان کو آزادی دلائی تھی ، 

ہم ایسے ہی بھارت کو باقی رکھنا چاہتے ہیں، اس طرح کی تقریبات سے نفرتوں کا خاتمہ ہوگا اور پیا ومحبت کی گنگا بہے گی۔

مذکورہ تقریب میں مہراج گنج شہر سے تشریف لائے سماجی کارکن چھوٹے لال شرمانے کہا ، کہ آج ہم ایسا منچ ساجھا کررہے ہیں ، جہاں ہرطرف محبت ہی محبت دکھائی دے رہی ہے نہ ، مذہب کی دیوار ہے اور نہ ہی ذات برادریوں کا آپس میں تفاوت ، ہر شخص احترام انسانیت کے پیغام کو آگے بڑھانے کے لئے کوشا ں ہے ،

 لیکن افسوس ہوتا ہے کہ بعض فرقہ پرست طاقتوں کو یہ آپسی پیار ومحبت راس نہیں آرہی ہے، مسجد ومندر کے نام پر نفرت کی بیج بو کر ہماری قوم کو تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔ 


ایڈوکیٹ مہتا ب وکیل نے کہا کہ : آج سماج میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایسے میں عید ملن جیسی تقریب کا انعقاد وقت کا اہم تقاضا ہے ، اس تقاضا کو پورا کرنا اور اس کے لئے راہ ہموار کرنا اور ماحول بنا نا ہر ایک کی ذمہ داری ہے ، ورنہ اس بھارت کی وہ تصویر باقی نہیں رہے گی ، جو ہمارے مجاہدین آزادی کے دلوں میں تھی ،میرا مانناہے کہ اس ذمہ داری کو سب سے پہلے مولاناقاری محمد طییب قاسمی نے محسوس کرتے ہوئے اس خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا ہے ،

 جو قابل ستائش ہے۔ واضح رہے کہ صدارتی خطاب کے بعد تقریب کا اختتام سربراہ اعلیٰ کی دعاءپر ہوا۔
اس موقع پر احسن خان، کامریڈ محمد مسلم (دلی) امیر خان، ڈاکٹر محمد عمرخان، حافظ جماعت اللہ ، بھاگیرتھی یادو،سابق پردھان شبیر احمد، نذیر احمد، صغیر احمد ، 

جمال احمد ، عبد الرحمن ، عزیز الرحمان، گھنشیام یادو، وجے یادو، محمد قاسم،رام برچھ یادو، رام ملن، ہردیا نند کشواہا، عبد القادر ، رفیع اللہ ، ونود چوبے ، چھوٹن سابق پردھان ، کے علاوہ ہندومسلم کی ایک بڑی جماعت موجود تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad