وقف ترمیم بل کولے کر ملک کے اندر حالات بہت کشیدہ ہیں ،حاجی اسرار
دہلی: حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 12اپریل 2025)وقف بل کو لے کر مسلمانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے کہ اخر حکومت ہند وقف بل کو لے کر اتنا سخت کیوں ہے کہ جلد بازی میں وقف بل کو دونوں ایوانوں میں پاس کرا کر صدر جمہوریہ ہند سے بھی دستخط کرا لئے ،
اسی سلسلے میں اج ہمارے نمائندے نے دہلی پہنچ کر سماجوادی پارٹی کے ریاستی سگریٹری حاجی اسرار احمد صدیقی سے وقف بالکل لے کر گفتگو کی انہوں نے کہا یہ وقف بل میں ترمیم مسلمانوں کو پسند نہیں یہ مسلمانوں کی مذہبی ازادی کو چھیننے جیسا ہے ،
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار بنیادی اصولوں سے ہٹ کر غیر ضروری چیزوں میں ملوث ہے ملک میں ضرورت روزگار کی ہے ،ملک میں ضرورت بہترین تعلیم صحت اور امن و امان کی ہے اج ملک میں بے روزگاری اپنی حدوں کو چھو رہی ہے، اس طرف حکومت کو فل الفور دھیان دینا چاہیے،جو نہی دیا جا رہا ہے،
انہوں نے کہا یہ بل کسانوں کے بل کی طرح ہے ،کسانوں کے بل کو لے کر حکومت ہند تمام خوبیاں شمار کرا رہی تھی،
لیکن جن کے لیے بل لے کر ائی تھی یعنی کسانوں کو اس بل میں کوئی خوبی نظر نہیں ائی۔
ٹھیک اسی طرح وقف بل کولے کر بھارتی جنتہ پارٹی اور ان کے کارندے جو خوبیاں بیان کر رہے ہیں وہ دراصل جھوٹ پر مبنی ہے۔
سچائی سے کو واسطہ نہی،اسی طرح وقف ترمیم بل جس کو مسلمانوں کی فلاح بہبود کے لیے بتایا جا رہا ہے وہ دراصل ایک دھوکہ ہے ،ہماری مذہبی ازادی کو چھیننے کی کوشش ہے، دراصل وقف ترمیم بل کو لیکر وقف کی زمین کو مودی حکومت اپنا اقتدار چاہتی ہے،اور مسلمان ایسا ہونے نہیں دے گا،
اخر اس بل میں ایسا کیا ہے کہ جو بھارتی جنتا پارٹی اور بھاجپا ئیوں کو سمجھ میں ارہا ہے، لیکن جس کے لیے یہ بل لایا جا رہا ہے ان کی سمجھ میں کیوں نہیں ارہا ہے، ظاہر سی بات ہے کہ حکومت کی منشا وقف زمین کو لے کر صاف نہیں ہے، میں حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بل کو واپس لے اور جو ہماری مذہبی آزادی ہے اس میں دخل اندازی سے باز ا جائے،،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں