تازہ ترین

ہفتہ، 8 مارچ، 2025

ہولی کے بعد مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری جیل سے ہونگے رہا !

ہولی کے بعد  مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری جیل سے ہونگے رہا !
لکھنؤ: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 8مارچ 2025)مئو کے رکن اسمبلی عباس انصاری کو سپریم کورٹ نے  6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی ہے۔ 

انہیں چند شرائط کے ساتھ رہا کیا جائے گا، جن میں اپنی رہائش گاہ پر رہنا، یو پی سے باہر نہ جانا، اور کیس سے متعلق بیان نہ دینا شامل ہیں۔ عباس انصاری 4 نومبر 2022 سے جیل میں ہیں ۔

 دو سال سے زیادہ وقت سے جیل میں رہنے کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ہولی کے بعد وہ جیل سے باہر آئنگے ۔حکومت نے دلیل دی کہ وہ ایک با اثر شخصیت ہیں اور گواہوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، تاہم عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کب تک کسی کو جیل میں رکھا جائے۔


 عباس انصاری کے وکیل کپل سبل اور حکومتی وکیلوں نے اپنی اپنی باتیں رکھیں دونوں طرف کے وکیلوں کی باتیں سننے کے بعد سپریم کورٹ کے جسٹس سوریا کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی ڈبل بنچ نے عباس انصاری کو ضمانت دے دی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad