ٹرین میں بزرگ عالم دین پر وحشیانہ تشدد، چندہ اکٹھا کرنے پر جھگڑے کا الزام
راجستھان (ایجنسی) – ایک افسوسناک واقعہ میں راجستھان کے گنگا پور جنکشن پر ایک بزرگ عالم دین کو ٹرین میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، عالم دین مدرسے کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے جب ان پر چندہ چوری کرنے کا الزام لگا کر ان سے جھگڑا کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، ایک خاتون اور ایک مرد نے عالم دین پر الزام عائد کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جھگڑے کے دوران دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور نوبت مار پیٹ تک پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ عالم دین کو بار بار تھپڑ مارے جا رہے ہیں جبکہ وہ اپنی صفائی پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واقعے کے بعد متاثرہ عالم دین نے کہا کہ وہ اپنی سیٹ پر قرآن پاک پڑھ رہے تھے جب اچانک ان پر الزام لگا دیا گیا۔ ان کے مطابق، جب وہ مدرسے کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے، تو کچھ افراد نے ان پر جھوٹا الزام لگا کر حملہ کر دیا۔
یہ ویڈ
یو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوام نے اس واقعے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں