جونپور میں نقاب پوش بدمعاشوں نے دولہے کے والد سے لاکھوں کی لوٹ ،پولیس تحقیقات میں جٹی !
جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 8مارچ 2025)بارات میں نقاب پوش بدمعاشوں نے دولہے کے والد سے لاکھوں کی لوٹ مار کر لی۔
یہ واقعہ شاہ گنج کے نئی سبزی منڈی پولیس چوکی کے قریب ہوا جب شادی کی تقریب میں بدمعاشوں نے کیش بیگ چھین لیا۔
دولہے کے والد کے مطابق بیگ میں تقریباً 4 لاکھ روپے تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کر دیا اور ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ بارات میں شامل ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس لوٹ مار کی منصوبہ بندی کی تھی۔
پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور جلد ہی معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں