تازہ ترین

جمعہ، 14 مارچ، 2025

تمل ناڈو حکومت کا متنازعہ اقدام: روپے کے نشان کی جگہ تمل علامت شامل

تمل ناڈو حکومت کا متنازعہ اقدام: روپے کے نشان کی جگہ تمل علامت شامل
چنئی: (ہو این اے نیوز 13متمل ناڈو حکومت نے اپنے حالیہ بجٹ میں بھارتی روپے (₹) کے نشان کو ہٹا کر تمل زبان کا نشان (ரூ) شامل کر دیا ہے، جس کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے اس فیصلے پر کئی حلقوں میں اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کرنسی کا نشان تبدیل کرنے کا اختیار صرف بھارتی ریزرو بینک (RBI) کے پاس ہے، اور کسی ریاستی حکومت کو اس میں رد و بدل کرنے کا حق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سنسکرت اور ہندی کے خلاف تمل ناڈو حکومت کے متعصبانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ دوسروں کا ماننا ہے کہ یہ ریاستی شناخت کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کا نشان پورے ملک کی نمائندگی کرتا ہے اور کسی بھی ریاست کو اپنی مرضی سے اسے بدلنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ مرکزی حکومت اور آر بی آئی اس معاملے پر کیا ردعمل دیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad