تازہ ترین

جمعہ، 14 مارچ، 2025

گجرات میں خوفناک سڑک حادثہ بچی سمیت تین افراد کو کچلا، خاتون کی موت ،کار ڈرائیور نے مذہبی نعرے بھی لگائے !

گجرات میں خوفناک سڑک حادثہ بچی سمیت تین افراد کو  کچلا، خاتون کی موت ،کار ڈرائیور نے مذہبی نعرے بھی لگائے !

گجرات: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 14مارچ 2025) صوبہ گجرات کے شہر وڈودرا میں اسوقت سناٹا چھا گیا جب نشے میں  دھت نوجوان نے اپنی گاڑی سے ایک بچی سمیت تین افراد کو کچل دیا، جس میں ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

  نشے میں دھت کار ڈرائیور  نے اپنی کار سے پہلے ایک اسکوٹی سوار کو ٹکر ماری پھر کئی  خاتون کو کچل دیا۔ اس حادثے میں ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی کار نے ایک اسکوٹی سوارکو ٹکر مارا جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی۔ معلوم رہے اسکوٹی پر میاں بیوی اور انکی ایک چھوٹی سے بچی بھی سوار  تھی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے ڈرینک اینڈ ڈرائیو کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مشترکہ پولیس کمشنر لیناپاٹل  نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نوجوان نے بہت تیز رفتار سے گاڑی چلائی اور نشے کی حالت میں تین سے زائد لوگوں کو سڑک پر کچل دیا۔

حادثے کے بعد نوجوان گاڑی سے اترا اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ وہاں موجود لوگوں نے اسکو  گھیر لیا جم کر اسکی پٹائی بھی کی ،ٹکر کے بعد جیسے ہی ڈرائیور گاڑی سے اترا، وہ نشے کی حالت میں "مذہبی نعرے لگاتا  ہوا نظر آیا۔

 نشے میں دھت ڈرائیور نے حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں پر بھی چینخا اور ایک خاتون کا نام پکارا۔ اس کے ساتھ ایک اور نوجوان بیٹھا ہوا تھا وہ کار سے اتر کر اپنے آپ کو بے قصور بتاتے ہوئے آگے بڑھ گیا اس نے کہا سب غلطی کار چلانے والے کی ہے اس سے میرا لینا دینا کچھ بھی نہیں ہے ۔ سوشل میڈیا پر سڑک حادثے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad