تازہ ترین

جمعرات، 13 مارچ، 2025

پونے میں ایم بی بی ایس طالب علم محمد فیصل کا قتل، تین دن بعد نالے سے لاش برآمد

پونے میں ایم بی بی ایس طالب علم محمد فیصل کا قتل، تین دن بعد نالے سے لاش برآمد
پونے: ریحان اعظمی (یو این اے نیوز 13مارچ 2025)اتر پردیش کے ضلع جونپور کے پارہ کمال گاؤں کے رہائشی ایم بی بی ایس طالب علم محمد فیصل (ولد سالم عرف گڈو میڈیکل والے) کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ وہ تین دن سے لاپتہ تھا، اور اس کی لاش پونے کے ایک نالے سے برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسی پھیل گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ابتدائی تفتیش میں قتل کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم وجوہات اور ملزمان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ 

پولیس مختلف زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور مقتول کے موبائل ڈیٹا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

محمد فیصل پونے میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہا تھا اور اس کے قتل کی خبر سن کر اہل خانہ سمیت کھیتاسرائے تھانہ حلقہ میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے اہل خانہ کو اطلاع دے دی ہے اور جلد ہی مزید انکشافات متوقع ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad