بھارت نے میانمار-تھائی لینڈ سرحد سے 549 بھارتیوں کو بچایا!
دہلی :(یو این اے نیوز 13مارچ 2025)
بھارت نے 549 شہریوں کو واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جنہیں سائبر جرائم کے مراکز سے آزاد کرایا گیا۔ انہیں دو فوجی طیاروں کے ذریعہ وطن واپس لایا گیا۔
یہ شہری دراصل جعلی نوکری کی پیشکش کے تحت میانمار اور تھائی لینڈ لے جائے گئے تھے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رنڈھیر جیسوال نے بتایا کہ پہلے 283 بھارتیوں کو پیر کو واپس لایا گیا، اور پھر 266 کا واپسی کا انتظام منگل کو کیا گیا۔
بھارتی سفارتخانوں نے میانمار اور تھائی لینڈ کی حکومتوں کے ساتھ مل کر ان کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے تعاون کیا۔ ان میں زیادہ تر افراد مہاراشٹر، گجرات، پنجاب، آندھرا پردیش اور یوپی کے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں