جس ملک میں اچھی تعلیم وترتیب ملتی ہیں، وہ ملک ترقی کرتا ہے: دھننجے سنگھ
جونپور۔ اسماعیل عمران ۔(یواین اے نیوز 26دسمبر 2022)شاہ گنج تحصیل حلقہ کے مجڈیہاں گاؤں موڑ پر قائم نیو دہلی پبلک اسکول کی پہلی برسی کا اہتمام پیر کو کیا گیا۔ جس میں اسکول کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے معاشرے میں پھیلی برائیوں کو نشانہ بناتے ہوئے مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام پیش کر کے لوگوں کا دل جیتا لیا۔ ننھے منے جاسم صدیقی کی ٹیم کا اسکول چلے ہم پروگرام کے وقت خوب تالیاں بجیں۔
بطور مہمان خصوصی سابق ممبر آف پارلیمنٹ اور جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی جنرل سکریٹری دھننجے سنگھ نے پروگرام میں شرکت کی مہمان خصوصی نے پروگرام میں والدین کی موجودگی پر جمکر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں سبھی بچوں نے جس طرح کا پروگرام پیش کیا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اساتذہ اور والدین دونوں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے فکر مند ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ جس ملک میں تعلیم اور وتربیت میسر ہوں وہاں ترقی کرنے میں وقت نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہ کریں بلکہ ان کے دماغ کو پرکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ چھوٹے بچوں کو پڑھائی اور کھیل کود کے ساتھ فطرت سے لگاؤ رکھنے کی تعلیم دے کر فطرت سے محبت کرنے والے بنائیں۔ درخت لگانے اور پانی بچانے کی ترغیب دیں۔
وہیں پر ڈاکٹر حافظ عظیم انور خان انڈر سکریٹری راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے بھی پروگرام کو خطاب کیا
ٹیچر یونین کے رہنما ڈاکٹر۔ وجے کمار سنگھ، اسکول کے مینیجر التمش برلاس نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کی صدارت اسکول کے ڈائریکٹر کہکشاں خان نے کی نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر آدتیہ اگوہری اور ویشالی چورسیا نے کی اس موقع پر محمد عظیم ندوی سکریٹری مرزا اظفر بیگ، پرنسپل این پی اپادھیائے، پرنسپل نوشاد خان، بلاک پرمکھ دھیرو سنگھ، شکیل خان، عبداللہ تیواری، عامر صدیقی، نفیس احمد، اجے سنگھ وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں