کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے چھٹی کا ٹائم ٹیبل جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال مدارس میں کل 75 دن چھٹی رہےگی۔مدارس کے پرنسپل اور منتظمین دو دن کی چھٹی منظور کر سکتے ہیں، یعنی کل چار دن۔اس کے ساتھ ہی، شدید سردی اور گرمی یا کسی قدرتی آفت پر ڈی ایم کی طرف سے اعلان کردہ تعطیلات کا اطلاق مدارس پر بھی ہوگا۔
لکھنؤ(یواین اے نیوز26دسمبر2022)ریاست کے مدارس میں صرف جمعے کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔ مدرسہ ایجوکیشن کونسل نے ہفتہ کو سال 2023 کے لیے چھٹیوں کا جدول جاری کیا اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کردیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں