گجرات میں پل گرنے سے بڑا حادثہ، 100 کے قریب ہلاک، ایف آئی آر درج
گجرات ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 30اکتوبر 2022) گجرات کے موربی میں ماچھو ندی پر کیبل پل گرنے سے سو زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جس وقت پل ٹوٹا اس وقت تقریباً ہزار سے زیادہ لوگ پل پر موجود تھے۔ اس بات کی تصدیق آج تک نیوز چینل پر ایک چشم دید لڑکے کی ۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کم از کم سو سے زیادہ لوگ ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں فوری طور پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کریں۔
انہوں نے اس سلسلے میں گجرات کے سی ایم بھوپیندر پٹیل سے بات کی اور ان سے اس واقعہ پر نظر رکھنے کو کہا۔ اس پورے حادثے کو لیکر
گجرات کے وزیر داخلہ نے کہا ضروری کارروائی کریں گے۔
گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے کہا کہ سی ایم بھوپیندر پٹیل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سرکاری ادارے امدادی کام کر رہے ہیں۔ این ڈی آر ایف، بحریہ اور فضائیہ یہاں موجود رہے گی۔ پورے معاملے کی تحقیقات بہت سنجیدگی سے کی جائیں گی اور ہم تمام ضروری کارروائی کریں گے۔ سنگھوی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر نے ریسکیو آپریشن میں بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور پولیس موقع پر پہلے سے موجود ہے۔ پل انتظامیہ کی ٹیم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 304، 308 اور 114 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل موربی میں حادثے کی جگہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس حادثے میں اب تک سو زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سی ایم بھوپیندر پٹیل موربی سول اسپتال پہنچے، جہاں کیبل پل گرنے سے زخمی ہونے والے مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کا حال چال جانا اور اسپتال کے علمہ کو تنبیہ کی علاج میں کسی بھی طرح کی کوہتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔
گجرات کے وزیراعلیٰ نے معاوضے کا اعلان کیا۔
حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 4-4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اپنے تمام پروگرام منسوخ کر کے موربی پہنچے ہیں
یہ پل تقریباً 100 سال پرانا بتایا جاتا ہے اور چند روز قبل اس کی مرمت کی گئی تھی۔ اسے 5 روز قبل مرمت کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں