🔸قہوہ
1- پانی 2 لیٹر
2- چھوٹی الائچی دانے نکال کر پانچ عدد
3- ادرک چھلکوں کے ساتھ چھوٹا سا پیس آدھی انگلی جتنا باریک سلائس
4- چائے کی پتی کوارٹر ٹی اسپون یا پھر ایک ٹی بیگ
4- گڑ
🔸استعمال کا طریقہ ۔۔۔
پانی میں ادرک ، سبز الائچی ، گڑ یا شکر ڈال کر ڈھکن دے کر پکنے کے لئے رکھ دیں اچھی طرح پک جائے پانی آدھا رہ جائے تو ایک کپ نکال لیجئے باقی ڈھکن دے کر چھوڑ دیجئے اب اس ایک کپ میں اپ نے کوارٹر ٹی اسپون چائے کی پتی ڈال کر مکس کرنی ھے ادھے منٹ تک مکس کیجئے پھر دوسرے کپ میں چھان لیجئے اگر ٹی بیگ استعمال کرنا ھے تو ٹی بیگ کو چار پانچ بار ڈپ کیجئے پھر نکال لیجئے بس اتنی ہی دیر چائے کی پتی کو ابلے ھوئے پانی میں رھنے دینا ھے یہ قہوہ گلے کا انفیکشن چھاتی کا انفیکشن نزلے زکام میں بہترین کام کرے گا دن میں تین سے چار بار بھی پی سکتے ہیں چائے کی جگہ اگر اسے استعمال میں لے آتے ہیں تو اپکو چائے کی کمی بھی نہیں رھے گی اور معدے کا نظام بھی سیٹ رھے گا بس یاد رکھیں چائے کی پتی کو بوائل نہیں کرنا صرف گرم پانی میں شامل کر کے چھان لینا ھے ،،
پوسٹ اچھی لگے تو پیج کو لائیک کریں اور صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے لوگوں کو بھی بتائیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں