تازہ ترین

بدھ، 12 اکتوبر، 2022

جونپور: سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان کی علاج کے دوران موت !

جونپور: سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان کی علاج کے دوران موت !


 جونپور۔اسماعیل عمران ۔(یواین اے نیوز 12اکتوبر 2022) سوئتھا کلاں۔ سر پتہاں تھانہ حلقہ  کے ڈیہہ اسرف آباد گاؤں کے قریب پیر کو سڑک حادثہ میں زخمی ایک نوجوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ موت کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔


 سرپتہاں تھانہ علاقہ کے میاری گاؤں کے رہنے والے اروند وشکرما (22) اور پردیپ پال (18) بائیک سے سورہ پور جارہے تھے کہ ڈیہہ اسرف آباد کے قریب پک اپ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔  اروند کی حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ 


 وہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔  پولیس کے مطابق متوفی کی والدہ چمیلا دیوی کی شکایت پر نامعلوم پک اپ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad