تازہ ترین

منگل، 11 اکتوبر، 2022

سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کے آخری رسومات میں امڑی لاکھوں کی بھیڑ،نیتا جی امر رہے نعروں سے گونج اٹھا سیفئی

سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کے آخری رسومات میں امڑی لاکھوں کی بھیڑ،نیتا جی امر رہے نعروں سے گونج اٹھا سیفئی

اترپردیش۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 11اکتوبر 2022)  ریاست اتر پردیش کے تین بار وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے اور حزب اختلاف کی سیاست اور سیکولر شبیہ کی اہم علامت سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ کی آخری رسومات کی ادائیگی میں لاکھوں افراد نے سفید لباس زیب تن کیے شرکت کیا ۔

اور ان کے جسد خاکی پر پھول نچھاور کیا ،معلوم رہے گزشتہ روز ملک کی سیاست میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیھکے جانے والے ملائم سنگھ کئی روز کی علالت کے بعد 10اکتوبر پیر کے  صبح کے وقت گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا ۔


آج انکے بیٹے سابق وزیر اعلی اتر پردیش اکھلیش یادو نے اپنے آبائی گاؤں سیفئ میں ملائم سنگھ یادو کی   لکڑیوں پر رکھی ہوئی جسد خاکی کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگائی اور بچاری منتر پڑھتے رہے۔


سیفئ کی سرزمین پر ملک کے دور دور حصوں سے آئے سیاسی  سماجی اور ملی شخصیات نے ان کی موت پر اظہار افسوس کیا ،اس موقع پر ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ،کانگریس صدر عہدے  کے امیدوار ملک ارجن کھڑگے ،بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو ،سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور ملائم سنگھ کے سکھ دکھ کے ساتھی اعظم خان راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گھلوت چھتیس گڑھ کے بھوپیش بھگیل این سی پی قومی صدر سرد پوار،امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک اور انکی ماں جیا بچن ، کے علاوہ ہزاروں اہم شخصیات نے ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں شرکت کیا۔


 واضح رہے ملائم سنگھ یادو ریاست اترپردیش کے تین بار بطور وزیر اعلی کے عہدے پر فائز رہے، پہلی بار 1989سے1991 کے دوران ،دوسری بار 1993سے 1995,اور تیسری بار 2003سے 2007 تک ۔اسکے علاوہ وہ 10بار ممبر اسمبلی ،اور 7بار ممبر آف پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔اور ایک بار بطور وزیر دفاع ملک کی خدمات انجام دی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad