آعظم گڑھ۔کنور ندی کے پل پر 25 سالہ نوجوان کا قتل!
اعظم گڑھ ۔(یواین اے نیوز 21اکتوبر 2022)نظام آباد تھانہ علاقہ کے تواں گاؤں کے کنور ندی کے پل پر 25 سالہ نوجوان کا قتل۔
موصولہ اطلاع کے مطابق نظام آباد تھانہ علاقہ کے گاؤں تواں کے رہنے والے راہل یادو 25 سالہ ولد گنگا یادو شام کو کسی کام سے سرائے میر بازار گیا ہوا تھا۔
واپس آتے ہوئے جیسے ہی وہ تواں گاؤں کی ندی کر کے پل پر پہنچا، اسی دوران نامعلوم بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی ۔
گولی سر کے بائیں جانب سے خروچ مارتے ہوئے نکل گئی
راہ گیروں نے سرائے میر تھانہ میں اطلاع دی اطلاع ملتے ہی سرائے میر تھانہ پولیس اور نظام آباد تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
موقع پر موجود گاؤں والوں نے بتایا کہ یہ واقعہ نظام آباد میں پیش آیا۔
نظام آباد تھانہ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر تھانے پہنچی، متوفی کے چچا نے تھانہ پہنچ کر کی لاش کی شناخت کی۔
معلوم رہے کہ راہل امبیڈکر نگر ایک پرائیویٹ اسکول کا طالب علم تھا، دو بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں