جونپور میں دو بسوں میں زور دار ٹکر، خاتون جاں بحق، 18 زخمی، پانچ افراد کی حالت تشویشناک
جونپور: اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 14اکتوبر 2022)لکھنؤ وارانسی ہائی وے پر جمعہ کی رات تقریباً 9.15 بجے جلال پور چوراہے پر روڈ ویز اور ٹورسٹ بس میں ٹکر ہونے کی وجہ سے 45 سالہ ارمیلا ورما جو کہ جتیندر ورما رہائشی جئے سنگھ پور سلطان پور کی بیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اور دونوں بسوں میں سوار 18 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں امن یادو، اندراوتی، نیتو، خوشبو سمیت پانچ افراد کو نازک حالت میں سی ایچ سی ریہٹی سے ابتدائی طبی کے بعد بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ سبھی سلطان پور ضلع کے جئے سنگھ پور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
جونپور ڈیپو کی روڈ ویز بس وارانسی کی طرف جارہی تھی کہ سلطان پور سے تیز رفتاری سے آرہی سیاحوں کی بس نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں سائیڈ سے آنے والی روڈویز بس کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے روڈ ویز کی بس کا پچھلا سی سی ٹوٹ گیا۔
آس پاس کے لوگوں نے کسی طرح شیشے وغیرہ توڑ کر مسافروں کو باہر نکالا۔اس دوران زخمیوں کی تیز آواز اور مسافروں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہو گئے کسی طرح شیشے وغیرہ توڑ کر مسافروں کو باہر نکالا۔ اس واقعے کی فورا اطلاع پولیس اور اسپتال کو دی گئی۔ روڈ ویز کی بس میں 30 لوگ سوار تھے جو جونپور سے وارانسی جا رہی تھی، جب کہ سیاحوں کی بس میں تقریباً 40 لوگ سلطان پور کے جے سنگھ پور گاؤں سے وارانسی جا رہے تھے۔
ٹورسٹ بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔ زخمیوں میں زیادہ تر سیاح کی بس کے مسافر ہیں۔ حادثے کے بعد سی ایچ سی ریہٹی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آلوک سنگھ کی قیادت میں شیلیندر سنگھ، سپن، پردیپ، سوربھ ڈاکٹر ہیمنت وغیرہ نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کا علاج کیا۔ متوفی ارمیلا کی بیٹی رادھیکا ورما بھیڑ کے ساتھ بیٹھی تھی۔ وہ نہیں جانتی تھی کہ اس کی ماں اب اس دنیا میں نہیں رہی۔
اس نے پولیس کو واقعے کی مکمل تفصیلات بتادیں ہیں اے ایس پی سٹی ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ ٹورسٹ بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں