کشن گنج ۶؍ مارچ (نامہ نگار) مولانا ابوسالک ندوی (ڈائیریکٹر اقصیٰ ایڈورٹائزنگ کشن گنج)اور مولانا فیض الرحمن ندوی(مہتمم جامعہ اسلامیہ کشن گنج) کی دعوت پرجامعہ محمود المدارس کشن گنج میں جمعیۃ علماء شہر کشن گنج کی اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت جمعیۃ علماء کے صوبائی صدر مفتی جاوید اقبال نے فرمائی اور مولانا خالد انور قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کشن گنج نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ میٹنگ میں مولانا حبیب الرحمن صدر مدرسہ تجوید القرآن، مولانا خورشید امام و خطیب جامع مسجد موتی باغ، مسلم بھائی کسان بیکری والے، مولانا مشفق مظاہری اور قاری عبدالرؤف کے علاوہ شہر کشن گنج کے ائمہ و علماء نے خاص طور پر شرکت فرمائی۔ میٹنگ میں جمعیۃ کا گذشتہ ٹرم پورا ہونے پر انتخابی کارروائی کے بعد اقصیٰ ایڈورٹائزنگ کشن گنج کی طرف سے تیار کردہ ’’اقصیٰ دائمی اوقات نماز‘‘ کا اجرا عمل میں آیا۔ مولانا ابوسالک ندوی نے بتایا کہ پانچ سال کی انتھک محنتوں کے بعد الحاج مولانا انوار عالم ناظم عمومی دارالعلوم بہادر گنج کی سرپرستی ، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ اور کٹہار کے علمائے کرام کے مشوروں اور ماہرین فلکیات کے مشوروں سے ’’اقصیٰ دائمی اوقات‘‘ بن کر تیار ہوپایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے بڑی خوشی ہورہی ہے کہ علمائے کرام کے ہاتھوں ’’اقصیٰ دائمی اوقات‘‘ کے جدید ایڈیشن کا اجرا عمل میں آیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے ملت کے وفد نے بھی شرکت کی، جس میں مولانا شمیم ریاض ندوی، مولانا عبدالماجد راہی، مولانا عبدالوکیل قاسمی اور مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی شامل تھے۔ مولانا شمیم ریاض ندوی نے کہا کہ مولانا ابوسالک ندوی کے ذریعے مساجدو مدارس کے لیے طباعت و اشاعت کی خدمات قابل تحسین ہیں، انہوں نے اقصیٰ دائمی اوقات بناکر ہم سب کی طرف سے ایک فرض کفایہ کی ادائیگی کی ہے۔ مولانا ابوسالک ندوی نے کہاکہ کشن گنج کی تمام مساجد اور نماز گاہوں کے لیے ’’اقصیٰ دائمی اوقات‘‘ بطور ہدیہ دیا جاتا ہے۔
بدھ، 10 مارچ، 2021
Home
جامعہ محمود المدارس کشن گنج
کشن گنج
مولانا ابوسالک ندوی
مولانا ابوسالک ندوی نے ’دائمی اوقات نماز‘ بناکر فرض کفایہ ادا کیا: شرکاء
مولانا ابوسالک ندوی نے ’دائمی اوقات نماز‘ بناکر فرض کفایہ ادا کیا: شرکاء
Tags
جامعہ محمود المدارس کشن گنج#
کشن گنج#
مولانا ابوسالک ندوی#
Share This
About Admin
مولانا ابوسالک ندوی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں