تازہ ترین

بدھ، 10 فروری، 2021

گزشتہ شب مدرسہ حسینیہ کیلی میں محفل قرأت وحمدونعت کاانعقادہوا

مظفرنگر. شاہدحسینی (یو این اے نیوز 10فروری 2021)گزشتہ شب مدرسہ حسینیہ کیلی میں محفل قرأت وحمدونعت کاانعقادہواجس کی صدارت قاری عبیدالرحمٰن عزیزقاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فراٸض مولاناضیاٶالحق ندوی نے بحسن وخوبی انجام دٸے پروگرام کابابرکت آغاز حافظ محمداحمد کی تلاوت کلام اللہ وزبیراحمدتھانوی کی نعت پاک سے ہوایہ پروگرام قاری عبیدالرحمٰن عزیزقاسمی کی زیرنگرانی اورمولاناڈاکٹرمحمدتوصیف کی زیرسرپرستی تکمیل تک پہنچاپروگرام میں عالمی شہرت یافتہ قاری احسان محسن صاحب،قاری شاہدحسینی ارمان مظفرنگری،قاری عبدالسلام بھوپہ،مولانافیصل میرٹھی،حافظ محمدصابرپرتاب گڑھی



،سلمان عادل مظفرنگری،عبدالجبارسابع میرٹھ،ابوالکلام کلیم چرتھاولوی نے بطورشاعر شرکت کی اس موقع پرقاری عبیدالرحمٰن عزیزقاسمی نے کہاکہ اس پروگرام کامقصدعوام وخواص میں حب نبی پیداکرناہے اورنٸی نسل میں نعت نبی کے اشعارپڑھنے کاشوق وجذبہ پیداکرناہے موصوف نے بتایاکہ جامعہ حسینیہ کیلی میں پہلی باریہ مشترکہ حمدونعت کاپروگرام منعقدکیاگیا امیدہے اس سے بچوں کے اندر حمدونعت پڑھنے کاشوق پیداہوگا 


پروگرام کااختتام قاری احسان محسن کی دعاپرہوا

پروگرام میں بطورخاص شرکت کرنے والوں میں 


مولانامہدی حسن،مولاناقاری لطف الرحمن،قاری محمدعادل عبید،مولانامحمداحمد،مولانامجیب الرحمٰن،قاری محمد کامل پھلاٶدہ،قاری محمدشاہد،قاری محمدتحسین،حافظ لیاقت علی،ماسٹرظرافت علی،ماسٹرسلیم،گلزارراناجی،شیرمحمدضلع پنچایت ممبر،محمدپرویزوغیرہ کے نام قابل ذکرہیں


کنوینرپروگرام قاری فیروزعالم الحسینی نے اپنے رفقاکے ساتھ پروگرام کوخوبصورت بنانے میں انتھک کوششیں کیں انہوں نے تمام مہمانوں وسامعین کاشکریہ اداکیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad