تازہ ترین

بدھ، 10 فروری، 2021

نگر پالیکا پریشد ممبر شاہد اور صفائی و بجلی محکمہ کے انچارج ایک دوسرے کو جان سے مارنے کی دی دھمکی ،مچا ہڑکم

دیوبند۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 10فروری 2021)نگر پالیکا پریشد دیوبند کے صفائی و بجلی انچارج سے بد سلوکی کئے جانے کے معاملہ میں پولیس کے ذریعہ کارروائی نہ کئے جانے سے ناراض نگر پالیکا اسٹاف و صفائی ملازمین نے ہڑتال شروع کر دی،جس کے سبب شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔



واضح ہو کہ گزشتہ دیر شام نگر پالیکا پریشد دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری کے دفتر پر عوامی مسائل کو حل کرانے کے لئے پہنچے وارڈ ممبر اور نگر پالیکا کے لائٹ وصفائی انچارج کے درمیان زبر دست کہاسنی اور گالی گلوچ ہو گئی تھی،وارڈ ممبر اور نگر پالیکا ملازم نے ایک دوسرے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو تحریر دی تھی۔شہر کے محلہ کائستھ واڑہ کے وارڈ ممبر محمد شاہد ولد محمد حسن نے کوتوالی دیوبند میں دی گئی تحریر میں بتایا تھا کہ وہ دوپہر دو بجے کے قریب دیگر وارڈ ممبران کے ساتھ محلہ کے مسائل کو لیکر نگر پالیکا دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری کی رہائش گاہ پر گیا تھا،جہاں پر چیئر مین نے ان کے مسائل سننے کے بعدصفائی وبجلی انچارج وکاس چودھری ولد سبھاش چودھری کو بلا کر ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی تھی


 جس پر وکاس چودھری مشتعل ہو گیا اور اس کو گندی گندی گالیاں دینی شروع کر دی،جب اس نے اس کی مخالفت کی تو وکاس چودھری نے میز پر رکھا ہوا پھل کاٹنے کا چاقو اٹھا لیا اور اس پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کر دیا۔موقع پر موجود وارڈ ممبر واجد ملک،آسف لیاقت اور محمد اسلم نے بمشکل تمام اس کی جان بچائی،الزام ہے کہ موقع ملنے پر وکاس چودھری نے اس کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے جس کے سبب وہ اور اس کے اہل خانہ دہشت میں ہیں۔وہیں نگر پالیکا ملازم وکاس چودھری نے پولیس کو دی گئی تحریر میں بتایا تھا کہ وہ چیئر مین دیوبند کے دفتر میں سرکاری کام کر رہا تھا کہ اسی دوران وہاں پہنچے محلہ کائستھ واڑہ کے ممبر محمد شاہد نے یہ کہتے ہوئے کہ تونے ہمارے کہنے کے مطابق لائٹیں نہیں لگوائی ہیں اس لئے اب ہم تجھے ملازمت نہیں کرنے دینگے،


گالی گلوچ شروع کر دی،موقع پر موجود دیگر لوگوں نے اس وقت توبیچ بچاؤ کرا دیا لیکن تھوڑی دیر کے بعد محمد شاہد ہاتھ میں طمنچہ لیکر اس کے دفتر میں آ گیا اور گالی گلوچ کرتے ہوئے سرکاری کاغز پھیک دئے اور اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر وہاں رکھا سرکاری لائٹ اسٹاک رجسٹر اٹھا کر لے گیا


۔مزکورہ معاملہ میں کارروائی نہ ہونے سے ناراض جہاں رام لیلا گراؤنڈ میں وارڈ ممبر دھرنے پر گئے تو وہیں نگر پالیکا اسٹاف اور صفائی ملازمین نے کام کا بائکاٹ کر ہڑتال شروع کر جس کے سبب شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ خبر لکھے جانے تک دونوں فریقوں میں سمجھوتہ کرانے کے لئے ایک گروپ کی جدو جہد جا رہی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad