تازہ ترین

پیر، 5 اکتوبر، 2020

موجودہ وقت میں بی جے پی کارکنان کو تاریخی کردار نبھانے کی ضرورت: ارون سنگھ

دیوبند5/ اکتوبر (دانیال خان)موجودہ وقت میں بی جے پی کارکنان کو تاریخی کردار نبھانے کی ضرورت ہے،یہ بات حقیقت ہے کہ ہندوستان کے تمام ومراء اعلی میں سب سے فعل اور کام کرنے والوں میں یوگی آدتیہ ناتھ کا شمار ہے۔

ان خیالات کا اظہار بی جے پی کے قومی سیکٹری و راجیہ سبھا رکن ارون سنگھ نے سہارنپور سے واپسی پر دیوبند ٹول پلازا پر ہوئے استقبالیہ پروگرام کے دوران کیا۔ارون سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی سروکار کے مسائل کو اپنی حکومت کا موضوع بنا کر عوامی تحریک کی شکل دینے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات قوانین بننے کے بعد بچولیوں کو بڑھاوا دینے والوں کی حالت خراب ہے انہوں نے کہا کہ جو کچھ لوگ زرعی اصلاحات قوانین کی مخالفت کرنے کا کام کر رہے ہیں وہ کسانوں کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔اس دوران بی جے پی کارکنان نے ان کو شال اوڑھایا اور کمل کا پھول تحفہ میں دیا۔استقبالیہ تقریب میں بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سنگھ، ویپن بھارتیہ،اروند بنسل،سونو سینی،ویبھو اگروال،کلدیپ سینی اور پرشانت وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad