تازہ ترین

اتوار، 6 ستمبر، 2020

پرنسپل یاسین علی انڈین میڈیا ایسو سی ایشن کے قومی جنرل سیکریٹری نامزد ان کی نامزدگی سے جتھے بندی کو مذید تقویت ملیگی: شیخ قرار حسین

مالیرکوٹلہ06/ ستمبر (محبوب)   معروف سماج سیوی، لکھاری، بدھی جیوی اور سینئر نامہ  نگار پرنسپل یاسین علی کو ان کی علاقہ کے تئیں گزشتہ لمبے عرصہ سے پیش کی گئی بے لوث خدمات کے دیکھتے ہوئے انڈین میڈیا ایسو سی ایشن (آئی ایم اے) کا قومی جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔مذکورہ نامزدگی پتر دینے کے بعد نامہ ناگاروں سے دوران بات چیت جتھے بندی کے قومی صدر شیخ قرار حسین نے بتایا کہ  پرنسپل یاسین علی کی ادبی و سماجی سیواؤں کو دیکھتے ہوئے انہیں مذکورہ عہدہ سے نوازہ گیا ہے
پرنسپل یاسین علی کی فائل فوٹو۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یاسین علی کو جتھے بندی کا قومی جنرل سیکریٹری نامزد کرنے سے جتھے بندی کو مذید تقویت ملیگی اور نامہ نگاروں کے اور زیادہ مسائل حل کروانے و سماجی کاموں میں حصہ ڈالنے کا موقع ملیگا۔نو نامزد جنرل سیکریٹری  پرنسپل علی نے پوری جتھے بندی کے عہدیداران و ممبران کا اس نامزدگی کے لئے شکر یہ ادا کرتے ہوئے سب کو بھروسہ دلایا کہ وہ اپنی خدمات سے ان سب کی امیدوں پر کھرے اترنے کی کوشش کرینگے۔

قابل ذکر ہے کہ پرنسپل یاسین علی جن کے مختلف مواقع الگ الگ مذاہب کے تہواروں، اعلی شخصیات، آزادی سنگرامیوں اور چالو مدعوں پر اخباروں میں چھپتے جانکاری بھرپور مضامین اور آل انڈیا ریڈیو پر شائع ہوئے پروگراموں سے عام لوگ مستفید ہوتے ہیں اور اپنی جانکاری میں اضافہ کرتے ہیں، علاقہ کے لوگوں میں میٹھا بولنے والے اور ہرایک کے دکھ سکھ میں کھڑنے والے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

 پرنسپل علی کی مذکورہ نامزدگی سے شہر نواسیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے خیر خواہ انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad