تازہ ترین

پیر، 5 اکتوبر، 2020

ہاتھرس معاملہ:والمیکی مندر احاطہ میں سیکڑوں خواتین نے کیا احتجاج

دیوبند5/ اکتوبر (دانیال خان)شہر کی والمیکی بستی میں والمیکی مندر احاطہ میں سیکڑوں خواتین نے منیشا ریپ معاملہ میں بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے قصور وار افراد کو پھانسی دئے جانے کا مطالبہ کیا
فوٹو۔ احتجاج کرتی ہوئی والمیکی سماج کی خواتین 

۔خواتین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اعلان بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ مقبول صرور ہے لیکن ملک کے کونے کونے کے اخباروں میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے معاملوں کی خبریں دل دہلانے اور سرکاری اعلان کے خلاف ثابت ہو ری ہیں،ریاستی حکومت آبرو ریزی اور قتل کے واقعات کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے،

ہاتھرس کا واقعہ دل دہلانے والا ہے،پولیس نے رات کے اندھیرے میں لڑکی لاش کو جلا ڈالا اور اہل خانہ کے حوالے نہیں کیا جو ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے قصور وار افراد کو پھانسی دئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت مخالف نعری بازی بھی کی۔احتجاج کرنے والوں میں گیتا والمیکی،سنگیتا،رنجنا،رما،سونیا،بھارتی،شیو کماری،دیوانشی والمیکی اور پربھا وغیرہ کے علاوہ سیکڑوں خواتین شامل تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad