دیوبند3/ اکتوبر (دانیال خان)وزیر اعظم نریندر مودی و حکومت ہند کی ہدایت پر لوگوں کو صحت مند رکھنے کے لئے فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت میراتھن دوڑ(فٹ انڈیا فریڈم رن) کا انعقاد کیا گیا
![]() |
| فوٹو۔ میراتھن دوڑ میں حصہ لیتے ہوئے |
میراتھن دوڑ اتر پردیش بالیکا واہنی این سی سی ریلوے کالونی سہارنپور سے ہوکر دیوبند پہنچی جہاں پر شہر کے لوگوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا اس دوران پولیس اہلکاروں نے میراتھن ریس میں حصہ لیکر این سی سی کیڈیٹ کا حوصلہ بڑھایا۔
اس موقع پر کوتوالی انچارج اشوک سولنکی نے کہا کہ یہ ایک قومی سطح کی مہم ہے جو ہر ایک شہری کو صحت مند رہنے اور طرز زندگی میں کھیل کود اور بھاگ دوڑ کو شامل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند جسم سے دہنی افزائش ہوتی ہے،فٹ انڈیا فریڈم رن کا انعقاد بہتر صحت کے لئے ضروری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں