تازہ ترین

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

ریاست میں برہمن سماج کے لوگوں کا قتل اور استحصال کیا جانا ایک عام بات ہو گئی ہے:آزاد سینا

  دیوبند3/ اکتوبر (دانیال خان)سماجی تنظیم آزاد سینا کے زیر اہتمام برہمن سماج کے لوگوں نے ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند کے توسط سے صدر جمہوریہ رام کوند کو ارسال کیا۔ارسال کردہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں برہمن سماج کے لوگوں کا قتل اور استحصال کیا جانا ایک عام بات ہو گئی ہے


 لیکن حکومت و انتظامیہ نے آج تک ایسے افراد کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی ہے جس کے سبب برہمن سماج میں شدید غم و غصہ ہے۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں افسر شاہی کا بول بالا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کو انصاف نہیں مل پا رہا ہے،صوبہ میں بڑھتے جرائم اور معصوم بیٹیوں کے ساتھ مسلسل ہو رہے درندگی کے واقعات سے ہر شخص کا دل دہل رہا ہے


 اگر حکومت نے نے برہمن سماج کے استحصال اور خواتین کے ساتھ ہورہی درندگی کی وارداتوں پر قدغن نہ لگایا تو بہن بیٹیوں کا سڑکوں پر نکل نا مشکل ہو جائے گا،میمورنڈم میں سورن آیوگ بنائے جانے اور عصمت دری کے واقعات میں ملوث افراد کو پھانسی دئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میمورنڈم دینے والوں میں ساونت شرما،واسو دیو،وکل،راہل،پییوش،ابھیشیک،روہت اور تشار وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad