دیوبند3/ اکتوبر (دانیال خان)سماجی تنظیم گرامین ابھیبھاوک سنگھ کے عہدہ داران و کارکنان نے صوبائی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم ارسال کر گزشتہ8ماہ سے بند پڑے اسکول و کالجوں کو کھلوائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]() |
| میمورنڈم دینے جاتے ہوئے کارکنان |
گرامین ابھیبھاوک سنگھ کے صدر امر پال سنگھ کی قیادت میں ڈی ایم کے توسط سے ایک میمورنڈم وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں گزشتہ آٹھ ماہ سے اسکول و کالج بند ہیں جس کے سبب بچے گھر پر ہی ہیں ساتھ ہی دیہی علاقوں میں موبائل نیٹورک کم ہونے کی وجہ سے بچے آن لائن تعلیم بھی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں اور جن علاقوں میں موبائل نیٹورک صحیح ہے ان علاقوں کے بہت سے لوگ مالی پریشانیوں کے سبب موبائل فون نہیں خرید پا رہے ہیں جبکہ بورڈ امتحانات کا وقت بھی بہت قریب آ گیا ہے۔
اسلئے حکومت کو بچوں کے مستقبل کو کو دیکھتے ہوئے اسکول و کالجوں کو کھلوا دینا چاہئے۔میمورنڈم دینے والوں میں رفیق انصاری،انیس تیاگی،عثمان تیاگی،شرافت علی،شیو کمار،دھرمیندر،راکیش،وشال،شرون کمار اور سہیل علی وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں