دیوبند ۔دانیال خان(یو این اے نیوز 29ستمبر 2020)شہر کے سبھاش چوک پر واقع خالی پڑے سرکاری مکان میں نگر پالیکا پریشد دیوبند کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری کے ذریعہ گھریلو سامان ڈال کرقبضہ کئے جانے کی اطلاع پر ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مکان کو خالی کرا دیا۔تفصیل کے مطابق دیر رات ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار کو بذریعہ فون کسی نے اطلاع دی کہ نگر پالیکا کے چیئر مین ضیاء الدین انصاری سبھاش چوک پر واقع سرکاری مکان میں قبضہ کرنے کی نیت سے گھریلو سامان لیکر پہنچے ہیں،
![]() |
| فوٹو۔ مکان سے سامان کو باہر نکالتے ہوئے مذدور |
حبر ملتے ہی موقع پر پہنچے ایس ڈی ایم نے سرکاری مکان میں رکھے گئے ضیاء الدین انصاری کے گھریلو سامان کو باہر نکلوا دیا۔ اس دوران وہاں لوگوں کی بھاری بھیڈ جمع ہو گئی جس کے سبب شہر میں یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔دیوبند نگر پالیکا پریشد کے چیئر مین ضاء الدین انصاری کا کہنا ہے کہ سبھاش چوک پر جو سرکاری مکان ہے وہ نگر پالیکا کی جائداد ہے جس میں وہ دفتر بنا رہے تھے
اگلی بورڈ میٹنگ میں وہ تجویز منظور کرا کر دفتر بنائیں گے۔وہیں ایس ڈی ایم راکیش کمار کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے کے بعد مکان کو خالی کرا دیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں