تازہ ترین

اتوار، 4 اکتوبر، 2020

راشٹریہ علماء کونسل کے گزرے ہوئے 12 سال جدوجہد اورقربانی کی عظیم تاریخ سے عبارت ہے فیضی نعمانی

 ضلع صدرطلباء یونین جونپور راشٹریہ علماء کونسل 

راشٹریہ علماء کونسل صرف ایک سیاسی جماعت کانام نہیں بلکہ ایک تحریک اورایک آندولن کانام ہے یہ انصاف کی تحریک اورقیام عدل کاآندولن ہے خوف وہراس کے ماحول میں علماء کونسل نے لوگوں کے اندر عزم و ہمت اورحوصلہ پیداکیاہے اوراپنے حقوق کے لیے سیاسی لڑائی لڑنے کا طریقہ سکھایا ہے ہماری لڑائی لمبی ہے کیونکہ یہ اقتدار میں حصہ داری کی لڑائی ہے جسے بہت صبروتحمل اور جوانمردی کے ساتھ جاری رکھناہے۔

ایمانداری،انصاف پسندی،اورسیاست میں تبدیلی لانے کی جدو جہد نے راشٹریہ علماء  کونسل کی الگ شناخت قائم کی ہے علماء   کونسل کے پاس نہ کوئی ایم پی ہے اور نہ ہی کوئی ایم ایل اے لیکن عوام کے اعتماد کی طاقت اسے حاصل ہے اسی طاقت کے ذریعہ کسی بھی طوفان بلاخیزکارخ بدل سکتی ہے۔

مظلوموں کوانصاف دلانا ہماری اولین ترجیح ہے خواہ وہ کسی بھی طبقہ سیتعلق رکھتاہو جب بھی کسی مظلوم نے آواز لگائی ہے ہم نے اس کی آوازپر لبیک کہہ کر اس کی پریشانیوں کو دور کرنیکی ہر ممکن کوشش کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے اور ہم اسیاپنافرض سمجھتیہیں ہمیں اپنے اندر سے ہرقسم کے ڈر اور اور خوف کو کو ختم کرکے راشٹریہ علماء کونسل کے بینرتلے ملک و ملت کی بقا اورمظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے آواز بلند کرنا ہوگا 

جب تک ہم ڈرتے رہیں گے ہمیں ڈرایا جاتا رہے گا آزادی کیبعد سے ہم نے اپنے  تحفظ کی ذمہ داری غیروں کوسونپ دی جس کانتیجہ یہ ہواکہ ہم زندگی کیہر شعبے میں بری طرح نا کام ہوگئیاب ہمیں بیدارہوناہوگا اور اپنے تحفظ وحقوق کی لڑائی خودلڑنی ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad