تازہ ترین

منگل، 29 ستمبر، 2020

میپلس اکیڈمی میں فٹ انڈیا فریڈم رن کا انعقاد

دیوبند29/ ستمبر (دانیال خان)میپلس اکیڈمی میں فٹ انڈیا فریڈم رن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔فریڈم ریس میں پری پرائمری سے درجہ12تک کے بچے شامل ہوئے،اسکول انتظامیہ نے طلبہ کو رن ڈسٹینس ٹریکر ایپ ڈاؤن لوڈ کراکر ریس لگوائی،
فوٹو۔ ریس میں حصہ لیتے ہوئے بچے 

اسکول کو ریس کی ویڈیو کے علاوہ ریس کے دوران ٹریکر پر آئی ریڈنگ کا اسکرین شاٹ لیکر بچوں نے بھجا،اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر چترا جوشی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے فٹ انڈیا کے خواب کو پورا کرنے کے ایک کڑی کے طور پر فریڈم ریس کا انعقاد کیا گیا ہے
فوٹو۔ ریس میں حصہ لیتے ہوئے بچے 


،انہوں نے بتایا کہ کورونا مدت میں بھی بچوں کے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔اس دوران کوچ انکر راٹھی،جتین چودھری،ونے کمار،اتکرش وتس اور ڈاکٹر آئشہ نواز وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad