تازہ ترین

منگل، 29 ستمبر، 2020

لوٹ مار کرنے کا منصوبہ بنا رہے بدماشوں کو پولیس نے پکڑا

دیوبند ۔دانیال خان(یو این اے نیوز 29ستمبر 2020)شہر میں لوٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہے چاربدمعاشوں پر پولیس نے دھاوا بول کر دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جبکہ دو بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے پکڑے گئے بدمعاشوں کے قبضہ سے دو غیر قانونی طمنچہ، چار کارتوس،نقد رقم اور تالا توڑنے کا سامان برآمد کرتے ہوئے بدمعاشوں
کو جیل بھیج دیا۔

تفصیل کے مطابق پولیس کو مخبر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ سائی دھام مندر کے سامنے مل روڑ پر چار بدمعاش کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں بیٹھے ہوئے ہیں،خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے جیسے ہی بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو چاروں بدمعاش بھاگنے لگے جنکا پیچھا کرتے ہوئے پولیس نے دو بدمعاشوں کو پکڑ لیا جبکہ دو بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،


پکڑے گئے بدمعاشوں کی شناخت گاؤں باستم کے شرون کمار اور گاؤں دگچاڑہ کے رہنے والے موہت ولد سنجے اگروال کے طور پر ہوئی ہے،پولیس نے بدمعاشوں کے قبضہ سے دو طمنچہ،چار زندا کارتوس،48سو روپے نقد اور تالا توڑنے کا سامان برآمد کیا ہے،پوچھ تاچھ کے دوران بدمعاشوں نے بتایا کہ ان کے فرار ہونے والے ساتھی بدمعاشوں کے نام نوشاد اور اخلاق ہیں جو گاؤں تسہ تھانہ بھوپا کے رہنے والے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad