تازہ ترین

ہفتہ، 18 جنوری، 2020

اترپردیش میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔

یوپی کے ضلع بجنور میں گجرولا شیواور جھلرا گاو ں کے بیچ ایک آم کے باغ میں عورت کی چارپائی سمیت لاش ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ اس عورت کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر لاش کو جلانے کا امکان ہے۔

چاندپو ر؛محمد شاہد (یواین اے نیوز 18جنوری2020)ضلع بجنور کے علاقہ گاوں گجرولہ شیو اور گاو ں جھلرا کے بیچ نوئیڈا کے ساکن وشمبھر کا آم کا باغ ہے۔ یہ آم کا باغ گجرولا شیوساکن غظنفر علی کے نے ٹھیکے پر لے رکھا۔ جمعہ کی شام غنظفر علی باغ میں ٹیوب ویل کی طرف گیا۔ اس نے دیکھا کہ وہاں ایک چار پائی سمیت ایک لاش جلی پڑی ہے۔ صرف لاش کا کنکال ہڈیاںہی جلنے سے باقی رہ گئی تھیں ۔ چارپائی کو اوپر رکھ کر لاش کو جلایا گیاتھا۔پولیس اطلاع پر پہنچی اور جلی ہوئی لاش کی باقیات کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔

 اورآس پاس کے موقع کی جانچ کی۔ خدشہ ہے کہ خاتون کو قتل کرکے لاش کو جلایا گیا ہے۔ نعش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ قریب ہی ایک زندہ اور کھوکھاکارتوس بھی برآمد ہوا ہے۔ اس بات کا پورا امکان موجود ہے کہ خاتون کو پہلے گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید اس عورت کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad