تازہ ترین

بدھ، 30 ستمبر، 2020

پلیٹ فارم ٹکٹ 50روپے اور یوزر چارج35روپے کو واپس لئے جانے کا مطالبہ

دیوبند30/ ستمبر (دانیال خان)سماجوادی پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ کا انعقاد محلہ سینی سرائے میں کیا گیا۔ جس میں سماجوادی پسماندہ سیل کے ضلع صدر رام کشن سنگھ سینی نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت نے سرکاری املاک اور محکموں کی نجی کاری کر دی ہے

،ریلوے کی نجی کاری،پلیٹ فارم ٹکٹ 50روپے اور یوزر چارج35روپے کرنا ملک کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں نوجوان بے روز گار ہوکر رہ گئے ہیں،


انہوں نے حکومت سے پلیٹ فارم ٹکٹ اور یوزر چارج میں کئے گئے اضافہ کو فوری طور پر واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میٹنگ میں لقمان تیاگی،سندیپ،نواب سنگھ،سچن،امجد،ویریندر،انیل سینی اور مجسم علی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad