دیوبند30/ ستمبر (دانیال خان)ہری نگر کے رہنے والے بٹو نے ایس ایس پی کو ارسال کردہ شکایتی مکتوب میں کہا ہے کہ پڑوس کے ایک شخص نے اس سے 80ہزار روپے ادھار لئے تھے الزام ہے کہ جب اس نے رقم کا مطالبہ کیا تو مزکورہ شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس کو مارپیٹ کر زخمی کر دیا،
الزام ہے کہ شکایت پر بھی پولیس نے اس کی رپورٹ درج نہیں کی ہے بلکہ اس کو ہی پوچھ تاچھ کے نام پر ریلوے پولیس چوکی میں لاکر مار پیٹ کی گئی،اس نے ریلوے روڑ پولیس چوکی پر ملازمین کے ساتھ ساز باز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے
۔وہیں ریلوے روڑ پولیس چوکی انچارج اروند کمار کا کہنا ہے کہ پولیس کے ذریعہ مارپیٹ کئے جانے کی بات بالکل بے بنیاد ہے،بٹو کا ایک خاتون کے ساتھ تنازع ہے،سمجھوتے کے لئے بٹو کو کئی مرتبہ بلوا یا گیا ہے لیکن وہ چوکی پر نہیں آیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں