دیوبند30/ ستمبر (دانیال خان)شہر کی ٹیچر کالونی کے رہنے والے مہر سنگھ کی دختر نیلم رانی ایڈوکیٹ نے پنجاب نیشنل بینک کی دیوبند شاخ کی ایک خاتون ملازم پر ایف ڈی کے نام پر اس کے ساتھ فریب دہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسکی رقم کو بینک ملازم سے دلوائے جانے کا مطالبہ
ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار سے کیا ہے۔نیلم رانی ایڈوکیٹ نے ایس ڈی ایم راکیش کمار سے ملاقات کر ایک شکایتی مکتوب دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا پی این بی بینک میں سال2005سے اکاؤنٹ ہے،اس کے کھاتہ میں پانچ لاکھ15ہزار روپے جمع جنہیں وہ ایف ڈی کرانا چاہتی تھی،اپنی رقم کو ایف ڈی کرانے کے لئے اس نے بینک ملازم پریتی سے رابطہ کیا تو پریتی نے اس سے رقم لیکر اس کو بتایا کہ آپکی ایف ڈی بن گئی ہے
جس کے دستاویز آپکے گھر بذریعہ پوسٹ پہنچ جائیں گے،نیلم کے مطابق دو ماہ کے بعد جب پوسٹ سے اس کو ایف ڈی کی جگہ میٹ لائف کا بونڈ ملا تو انہوں نے پریتی سے رابتہ کیا تو،پریتی نے بتایا کہ کاغزات بالکل صحیح ہیں وقت پورا ہونے پر آپ کو رقم مل جائے گی۔نیلم نے بتایا کہ وقت پورا ہونے پر جب اس نے پریتی سے رقم واپس لوٹانے کو کہا تو وہ روزانہ بہانے بازی کر اس کو فریب دینے کا کام کر رہی ہے۔نیلم نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسکی رقم اس کو فوری طور پر نہیں لوٹائی جاتی ہے تو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بینک کے باہر غیرمعینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کو مجبور ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں