تازہ ترین

بدھ، 30 ستمبر، 2020

کہا سنی کے سبب چار لوگوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے مار پیٹ کر ایک خاتون کو زخمی کر دیا

دیوبند30/ ستمبر (دانیال خان)پالتو کتے کو گھر سے بھگانے کو لیکر ہوئی کہا سنی کے سبب ایک خاندان کے چار لوگوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے مار پیٹ کر ایک خاتون کو زخمی کر دیا،متاثرہ نے کوتوالی پہنچ کر ملزمان کے خلاف تحریر دیتے ہوئے کارروائے کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا۔کوتوالی میں دی گئی تحریر میں گاؤں جڈودہ جٹ کی باشندہ خاتون انجو اہلیہ راجیندر نے بتایا ہے کہ اس کے پڑوس میں رہنے والے روم پھول نے گھر میں کتا پال رکھا ہے
فوٹو۔زخمی خاتون 

 جو ان کے گھر میں گھس آتا ہے،رام پھول کا کتا حسب معمول ان کے گھر میں گھس آیا اور ان کے کھانے میں گھس گیا تو انہوں نے اس کو اپنے گھر سے بھگا دیا،الزام ہے کہ اسی بات سے ناراض ہوکر رام پھول اور اسکی اہلیہ ستو اپنے بیٹے وکی اور سنی کے ساتھ لاٹھی ڈنڈے لیکر اس کے گھر میں گھس آئے اور اس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے لگے


 جب اس نے ان کی مخالفت کی تو مزکورہ لوگوں نے اسے مار پیٹ کر زخمی کر دیا،متاثرہ نے پولیس سے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad