تازہ ترین

بدھ، 26 اگست، 2020

لو جہاد کے ذریعہ ہندو لڑکیوں کا مذہب تبدیل کرایا جا رہا ہے:بجرنگ دل

دیوبند،دانیال خان(یو این اے نیوز 26 اگست 2020)جرنگ دل کے علاقائی کنوینر وکاس تیاگی نے کہا کہ مسلم ممالک نے ہندوستان کے اندر اتحاد اور بھائی چارہ کو ختم کرنے کے لئے سازش کے تحت فنڈنگ کر لو جہاد کو بڑھاوا دینے کا کام کیا ہے جسکی جانچ اعلی پیمانہ پر حکومت ہند کو کرانی چاہئے

۔پریس کو جاری اپنے بیان میں وکاس تیاگی نے کہا کہ لو جہاد کے ذریعہ ہندو لڑکیوں کا مذہب تبدیل کرایا جا رہا ہے اور اس کے لئے مسلم ممالک حوالہ کے ذریعہ ملک میں فنڈنگ کی جا رہی ہے۔جس کی جانچ مرکزی حکومت کو سی بی آئی کے ذریعہ کرانی چاہئے،

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقتوں کے ذریعہ ملک کے مختلف صوبوں میں انتہائپسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے ساتھ ہی ہندو تہذیب و ثقافت کے خلاف سازشین کی جا رہی ہیں،انہوں نے حکومت سے تمام سازشوں کی جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad