تازہ ترین

بدھ، 26 اگست، 2020

جونپور میں دوست نے دوست کا ہی قتل کردیا،ایف آئی آر درج

 جون پور۔(یو این اے نیوز 26اگست 2020) کوتوالی حلقہ کے بڑونا گاؤں میں منگل کی شام شیڈول کاسٹ  کے نوجوان کا اسکے دوست نے ہی چاقو کے ذریعے قتل کردیا ، پولیس معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی ہے 

 اور ملزمین کی تلاش میں جگہ جگہ دبش دے رہی ہے بڑونا  گاؤں رہائشی ستیش کمار  (26)پڑوسی دوست کے ساتھ شام سات بجے کے آس پاس  گاؤں کے پرائمری اسکول کے قریب واقع تال میں رفع حاجت کرنے جارہا تھا  راستے میں کسی بات کو لیکر دونوں کے بیچ کہا سنی ہوگئی، اسی بیچ، اس کا دوست آگ بگولہ ہوگیا  اور وہ ستیش کے سینے پر چاقو سے وار کردیا ستیش لہو لہان ہوکر گر گیا. وہاں تال کے قریب موجود لوگوں نے شور مچایا ،اس پر قاتل دوست فرار ہوگیا. حادثے کی اطلاع ملتے ہی ستیش کے اہل خانہ اسے فورا سرکاری لے گئے ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی اسے  مردہ قرار دے دیا. 

سی او جیتیندر کمار  ڈوبے اور کوتوالی  انچارج انسپکٹر درگویشور مشرا  موقع پر پہنچے ، پولیس پورے معاملے کی  تفتیش میں جٹ گئی ہے اور اسکے  ساتھ ساتھ  ملزم کی تلاش میں ممکنہ جگہوں پر دبش دے رہی ہے مقتول کے اہل خانہ کے غم میں پورا گاؤں غمگین ہوگیا ہے. پولیس نے نامزد مقدمہ درج کرلیا ہے ،نامزد ملزم کی تلاش میں  پولیس  علاقے میں دبش دے رہی ہے ،جبکہ پولیس اس پورے معاملے کو کئی اینگل سے دیکھ رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad