تازہ ترین

بدھ، 1 جولائی، 2020

لاک ڈاؤن کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے پرڈاکٹر اختر سعید اور ڈاکٹر انور سعید کو اعزاز

دیوبند ،دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 30جون 2020)ملک کی موجودہ صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے،کورونا وائرس انفیکشن روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اس کی زد میں ہر خاص و عام آ رہا ہے،لاکھوں افراد اس جان لیوا بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں،اسکول,کالج اور مدارس وغیرہ کو انلاک ٹو میں بھی بند رکھنے کے احکامات حکومت کی جانب سے دئے گئے ہیں،کورونا وائرس کے ا ثر کے خاتمے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے سبب مذدور،کسان اور مڈل کلاس خاندان معاشی بحران کا شکار ہو گئے

،جس کے پیش نظر متعدد فلاحی تنظیموں اور دینی اداروں نے عوام کی خدمت کی غرض سے آگے آکر بلا تفریق مذہب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اسی کڑی میں جامعہ طبیہ دیوبند کے سکیٹری ڈاکٹر انور سعید اور ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر اختر سعید نے نمایاں کام انجام دیتے ہوئے ہزاروں لوگوں کے درمیان راشن پہنچایا اور سینی ٹائزر و ماسک کے علاوہ امیونٹی پاور بڑھانے کے لئے آیوش یونانی جوشاندہ کے ہزاروں پیکٹ مفت تقسیم کئے ساتھ ہی عوام کی خدمت کے لئے جامعہ طبیہ دیوبند کو کورنٹائن ہوم بنانے کے لئے انتظامیہ کے سپرد کر دیا اور کالج اسٹاف کو ایڈوانس تنخواہ بھی دی۔

مزکورہ نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر ڈاکٹر اختر سعید اور ڈاکٹر انور سعید کو دیوبند کیسری کورونا اوارڈ اور امن ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے کورونا واریر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر ماسٹر ممتاز احمد اور ضرار بیگ نے کہا کہ ضلع میں سب سے بڑا کورنٹین ہوم سینٹر جامعہ طبیہ ہوم سینٹر تھا،کورنٹائن ہوم میں کورونا متاثر مریضوں کی جو خدمات جامعہ طبیہ اسٹاف نے کی ہے وہ قابل تعریف ہے ساتھ ہی جامعہ طبیہ کے ڈاکٹر اختر سعید اور ڈاکٹر انور سعید نے لاک ڈاؤن کی مدت میں جو فلاحی کام کئے ہیں اس سے دوسروں کو سبق حاصل کرنا چاہئے۔ڈاکٹر انور سعید اور اختر سعید نے سوسائٹی کے عہدہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم لوگوں کے کام آ سکے جامعہ طبیہ کی جانب سے عوامی خدمات کے کام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad