تازہ ترین

بدھ، 26 اگست، 2020

دارالعلوم وقف وقف دیوبند میں آن لائن ہوں گی کلاسیں

دیوبند،دانیال خان(یو این اے نیوز 26 اگست 2020)ملک کی دوسری سب سے بڑی دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند میں آن لائن کلاسیں شروع کئے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاو ¿ن کے طویل سلسلے کو دیکھتے ہوئے ادارے نے طلبہ کے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے آن لائن درس و تدریس کا نظام شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی کے دستخط سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے افزوں تر اثرات نے جملہ شعبہ ہائے حیات اور نظام زندگی کو متاثر کیا ہے

،حیات انسانی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس میں اس کے ضرر رساں اثرات محسوس نہ کئے جا رہے ہوں،یقینی طور پر اس کی ضرر رسانی شعبہ تعلیم و تعلم پر بھی نمایاں ہیں اور تا ہنوز اس تعلق سے صورتحال غیر یقینی ہے،ظاہر ہے کہ مزکورہ مضرات کے ساتھ طلبہ کے مستقبل کا تحفظ اور تعلیمی حرج کا تدراک مثبت حکومتی ہدایات اور ضابطہ قانونی کے اجرائاور نفاذ تک بجزآن لائن تعلیم کے ممکن نہیں ہے،چناچہ اسی تنازر میں دارالعلوم وقف دیوبند نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ جب تک حکومتی ہدایات کا اجرائاور حسب معمول تعلیم کا نفاذ نہیں ہو جاتا اس وقت تک بذریعہ ویب سائٹ آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہے گا،اعلان میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کی تفصیلات،ہدایات،طریقہ کار اور نظام کار سے جلد ہی آگاہ کر دیا جائے گا۔وہیںدارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم مولانا ڈاکٹر شکیب قاسمی نے جاری کردہ اعلان کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ جدید ٹکنالوجی کے بے شمار افادی پہلو ہیں،

ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور کورونا مدت کے دنوں میں اپنے وقت کویوں ہی ضائع کرنے کے بجائے انٹرنیٹ کے ذریعے سیکھنے اور تعلیم حاصل کرنے میں صرف کرنا چاہیے،اسی مقصد سے دارالعلوم وقف دیوبند نے مزید تاخیر کیے بغیر اپنے تعلیمی نظام کو بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے اور جب تک حالات پوری طرح کنٹرول نہیں ہوجاتے ادارہ میں آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad