تازہ ترین

ہفتہ، 29 اگست، 2020

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ معاہدہ کالعدم قرار دے دیا

امارات کی فرموں اور کاروباری شخصیات کی اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے قائم کرنے کی راہ ہموار ہو گئی

متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ خلیفہ بن زید الا نہیان  نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے دائرہ کار میں تل ابیب  پر عائد بائیکاٹ کی قرار داد کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اس ملک کی سرکاری خبر ایجنسی وام  کی خبر کے مطابق الا نہیان نے سن 1972 میں جاری کردہ 15 ویں قانون  پر عمل درآمد کا اعلان کر دیا ہے۔بائیکاٹ کے خاتمے کا فیصلہ  اسرائیل کے ساتھ سفارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ  کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ وضع کیے جانے کے  معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

جس کے بعد امارات کی فرموں اور کاروباری شخصیات کی اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدے قائم کرنے کی راہ ہموار ہو trtگئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad