تازہ ترین

ہفتہ، 29 اگست، 2020

بورڈ امتحانات کی فیس جمع کرانے کے لئے متعینہ وقت میں توسیع کا مطالبہ

دیوبند ،دانیال خان(یو این اے نیوز 29اگست 2020)اسکول و کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین اور اسکول انتظامیہ کے درمیان ہونے والی رسہ کشی کا اثر بورڈ امتحانات پر دیکھنے کو مل رہا ہے،یو پی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے سرکاری منظور شدہ اسکولوں اور کالجز میں صرف 40فیصد بچوں نے ہی فیس جمع کرائی ہے جبکہ 60فیصد بچے امتحان فیس جمع نہیں کرا پائے ہیں۔اسکول انتظامیہ نے ریاستی حکومت سے بورڈ امتحانات کی فیس جمع کرانے کے لئے متعین وقت میں توسیع کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے

۔بورڈ امتحان کی فیس جمع کرانے میں صرف تین دن کا وقت باقی بچا ہے با وجود اس کے ہائی اسکول اور انٹر کالجوں میں صرف 30سے 40فیصد فیس ہی جمع ہو پائی ہے۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزکورہ فیس کو بھی اساتذہ کو طلبہ و طالبات کے گھروں پر بھیج کر جمع کروایا گیا ہے،اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی فکر ہو رہی ہے کہ جن بچوں نے بورڈ فیس جمع نہیں کرائی ہے وہ امتحان میں کیسے شامل ہونگے۔وہیںبچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا مدت اور لاک ڈاو ¿ن نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے

 انکے کاروبار ختم ہو چکے ہیں،شہر سے باہر وہ جا نہیں پا رہے ہیں ایسے حالات میں بچوں کی فیس جمع کرانے کے لئے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں جبکہ اسکول انتظامیہ ان پر فیس کے لئے دباو ¿ بنا رہی ہے۔ضلع اسکول انچارج ارون کمار دوبے کا کہنا ہے کہ ضلع کے اسکول و کالجوں نے بورڈ کی فیس چالان فارموں کے ساتھ بینکوں میں جمع کرانی شروع کر دی ہے،حکومت کی ہدایت کے مطابق کام کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad