عظم گڑھ۔ (یو این اے نیوز 28اگست 2020) پولیس نے اب بڑے بڑے واقعات میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کولیکر انعام دینے کے قواعد شروع کردیا ہے۔ اس وقت ایس پی سدھیر کمار سنگھ نے ایسے 55 کے قریب مجرموں کی فہرست تیار کی ہے۔ جس میں جمعرات کو سات پر 25-25 ہزار کا انعام مقرر کردیا اس میں تین بی ڈی سی قتل کیس کے مفرور ملزم کے نام بھی شامل ہیں۔
ایس پی سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں بڑی واردات کو انجام دینے کے بعد مفرور 55 ملزمان کی فہرست تیار کی ہے واضح رہے یہ فہرست علاقے کے تمام تھانوں سے اجتماعی طور پر تیار کروائی گئی ہے جس میں فی الحال سات مجرموں پر 25-25 ہزار کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ ملزمان میں جن پر انعام قرار دیا گیا وہ نظام باد تھانہ حلقہ نوادہ گاؤں رہائشی وبی ڈی سی سریندر یادو کے قتل میں فرار چل رہے تین ملزم امت یادو بن جیتندر یادو گگن یادو بیٹے دیو پرکاش یادو رہائشی بڑہریا تھانہ نظام باد اور پرمود یادو عرف گولڈی یادو بیٹے رام درشا یادو رہائشی بکیہ لچھی رام پور تھانہ نظام آباد کے نام شامل ہیں بی ڈی سی کے قتل عام میں کل آٹھ افراد کا نام لیا گیا تھا۔
جس میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں چار گینگسٹر مفرور ملزم انکت راجبھر ولد ونود راج بھر ساکن سرہن پولیس اسٹیشن دیدر گنج ، انکش گوتم ولد راجارام گوتم ساکن پشپ نگر پولیس دیدار گنج ، جتیندر ولد بلہاری ساکن بھاندوں پولیس دیدر گنج اور ششی پانڈے ولد منوج پانڈے ساکن گوسڑی تھانہ دیدار گنج پر بھی ایس پی نے 25-25 ہزار کا انعام اعلان کیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس کو ان مفرور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔`

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں