یحییٰ سلطان جموں و کشمیر کے کپوارہ ضلع کے منون آوورہ میں دوران شب آتشزدگی کے واقعہ میں ایک شاپنگ کمپلکس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اگر چہ پولس اور عام لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی انتھک کوشش کی۔ لکین پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ آگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئے۔ تاہم بعد میں انتظامیہ نے فائر سروس گاڑیوں کو جائے واقعہ تک پہنچایا، لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔
![]() |
یہ کمپلیکس دو منزلہ کا تھا، جس میں چودہ دوکانیں آگ کی نذر ہوگئیں۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ |
واضح رہے کہ یہ کمپلیکس دو منزلہ کا تھا، جس میں چودہ دوکانیں آگ کی نذر ہوگئیں۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ اگر چہ دوران شب آگ بجھانے کیلئے فائر سروس عملہ پہنچ گیا، لیکن تب تک پوری طرح دوکانیں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تھیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی طرف جانے والی سڑک انتہائی خستہ حالت میں ہے، جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔
یہ کمپلیکس دو منزلہ کا تھا، جس میں چودہ دوکانیں آگ کی نذر ہوگئیں۔ یہ کمپلیکس دو منزلہ کا تھا، جس میں چودہ دوکانیں آگ کی نذر ہوگئیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق اگر سڑک رابطہ ٹھیک ہوتا اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی ٹیم وقت پر پہنچ گئی ہوتی تو شاید دوکانوں کو بچایا جاسکتا تھا۔ وہیں لوگوں نے کہا کہ علاقہ میں کوئی فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا نظام نہیں ہے اور اس علاقہ کو انتظامیہ نے قدرت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
لوگوں نے نیوز 18 کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے لوگ سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کیلئے سرکار سے مطالبہ کررہے ہیں۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے صرف یقین دہانی کرائی جاتی ہے اور عملی طور پر کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے آج ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ دوکانداروں کی کروڑوں روپے مالیت کی املاک خاکستر ہوگئی۔ متاثرین NEWS18 URDUنے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں