تازہ ترین

بدھ، 22 جولائی، 2020

زمانہ قلم کا ہے!

حسان الدین (ندوی) (ندوہ کیمپس ڈالی گنج لکھنؤ)
مغرب کی نماز کا وقت ہوچکاتھا فضا میں ہر طرف اللہ اکبر اللّهُ اکبر کی صدائیں گونج رہیں تھیں اور تار دل کو چھیڑ رہیں  تھیں میں نماز ادا کرنے کے لیے ابوالحسن ہاسٹل کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک میری نظر قاری عطاء الرحمن ندوی پر پڑی علیک سلیک کے بعد میں نے حال چال دریافت کیا اسی اثناء میں وہ اپنی جیب ٹٹولنے لگے اور انہوں نے مجھے ایک خوبصورت اور قیمتی قلم عنایت فرمایا  جسے دیکھ کربے ساختہ دعائیہ کلمات ان کے لیے زباں پر جاری ہوگۓ اور جو دلی فرحت ومسرت ہوئ اس کو میں کس قلم سے بیاں کروں؟؟کاش کہ جذبات و احساسات کی بھی کوئی زباں  ہوتی اور اس کی بھی ترجمانی ہوتی تو میں آپ کو شاید بتاپاتا ! اے کاش۔
  
 واضح رہے کہ قاری عطاء الرحمن ندوی ایک فعال اور سرگرم عالم دین ہیں حالات حاضرہ پر اچھی نظر رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا کے اس دور میں ان کا نام اور کام بھی محتاج تعارف نہیں۔ حفظہ اللہ۔قلم کی طاقت کا انکار کرنے والا آج تک نہیں پیدا ہوا ہے اور نا ہی اسے چیلنج کرنے والا جو اس سے ٹکرایا اس نے اپنی طاقت سے خود اس کو پاش پاش کردیاکیا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ اسی قلم کے ذریعہ باطل کے ایوانوں پہ بجلیاں گرائ جاسکتی ہیں اور اس کے نشیمن کو تہ وبالا کیا جاسکتا ہے اورنہ جانے کتنے اصحابِ علم وفضل نے اس کے ذریعہ پوری دنیا میں حق کا بگل بجایا اور اسی کے سہارے خدا جانے کتنے کفر والحاد کے کھیتوں کو جلا ڈالا اسی قلم نے علامہ شبلی نعمانی کو شبل وقت بنایا جس نے علامہ سید سلیمان ندوی کو زندہ و پائندہ کردیا جن کے قلم آبشار سے نکلیں تحریریں آج بھی تاریخ کے صفحات پر رقص کرتیں ہیں اور جس نے مولانا علی میاں ندوی رحمہ اللہ کا نقش لوگوں کے دلوں پر بٹھایا جسے انقلاب زمانہ کبھی نہیں مٹا سکتا اور کتنوں کانام لیں گے اور لیتے چلے جائیں گےعلم وفضل کے ان چمکتے اور دمکتے ستاروں کے فیض پہچانے پر اسی قلم ہی کا تو  احسان ہے جسے کبھی نہیں فراموش  کیا جاسکتا! تو آئیے  آج سےعھد کرتے ہیں کہ ہم قلم کی طاقت کو زندہ رکھیں گے اور اسے اسلام کی عظمت میں استعمال کریں گے اسی سے كلمة حق عند سلطان جائرکی تصویر کھینچیں گے اسی سے باطل کاسر قلم کریں گے اور اسی کے ذریعہ پوری دنیا میں حق کا پرچم لہر ائیں گے: 

فتویٰ ہے شیخ کا یہ زمانہ قلم کا ہے 
دنیا میں رہی نہیں اب تلوار کارگر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad