الگ الگ مقامات پرڈسپنسری کاقیام ہماری تنظیم کامنصوبہ۔حکیم اجملی
مظفرنگر:شاہدحسینی(یواین اے نیوز28جولائی2020)ایچ ایچ اکیڈمی وعلمت یٰسین چیریٹیبل ٹرسٹ کے زہراہتمام ماسٹر محمد عثمان شورم کی صدارت میں حکیم عطاءالرحمن اجملی کی رہائش گاہ گاؤں سانجک میں ایک اہم مٹنگ کا انعقاد ہواجس میں اطراف کے کئی گاؤں کے ذمہ دارلوگوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے اغراض ومقاصدکوبیان کرتے ہوئے حکیم اجملی نے بتایاکہ ہماری تنظیم پچھلے کئی برسوں سے خدمت خلق میں ہمہ تن مصروف ہے اب ہم یہ چاہتے ہیں کہ اپنے علاقہ میں الگ الگ مقات پر ڈسپنسری قائم کی جائیں جس سے ملت کے افراد فائدہ اٹھاسکیں اس تمہیدی گفتگوکے بعد میٹنگ میں موجود سبھی نے اپنے خیالات کا اظہار کیاتحسین علی اساروی نے کہاکہ یہ بہت ہی اچھاقدم ہے لکہ دہلی میں جوحکومت کی جانب سے محلہ کلینک چل رہی ہیں اس طرز پر چلائی جائے آس محمدعرف آشو نرہ نے اپنے خیالات کااظہار کیاکہا کہ اس کام کے لئے مجھے جوذمہ داری دی جائے گی اس پر عمل کیاجائے گا حکیم صاحب کا یہ بہت ہی اچھاقدم ہے
اپنے صدارتی خطاب میں ماسٹر محمدعثمان نے کہاکہ حکیم جی کی قوم کے تئیں فکرمندی کی بات ہے کہ موصوف نے پہلے تعلیمی مشن کوآگے بڑھانے کی حتی الامکان کوشش کی اب انہوں نے میڈیکل کے لئے جوقدم اٹھانے کی کوشش کی ہے بہت ہی اچھاقدم ہے اس سے حکیم صاحب کی فکرمندی کاپتہ چلتاہے بہترہے کہ سانجک میں اس کی شروعات کردی جائے جیسے جیسے تجربہ اوراس کی ضرورت کومحسوس کیاجاتارہے
گاتوگاؤں درگاؤں اس طرح کے کلینک کھولے جاسکیں گے میٹنگ کابابرکت آغاز حافظ محمدعفان کی تلاوت اور حافظ محمد ساجد کی نعت پاک سے ہوا شرکت کرنے والوں میں تنویرچودھری نرہ،عمران چودھری تاولی، نورحسن چودھری کسیروہ،امجدچودھری سانجک،حیدرمبین سانجک،ڈاکٹرلیاقت علی سانجک ریاست علی چودھری مولانا محمد علی مولانا اسجد مولانا محمد بلال محمد شاہ رخ محمد ساجد محبت علی محمد شہزاد وغیرہ موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں