تازہ ترین

بدھ، 22 جولائی، 2020

دنیا میں کوئی جگہ مسجد الحرام سے زیادہ وائرس سے پاک نہیں

ریاض(یو این اے نیوز/اردو نیوز 22جولائی 2020)حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی حصہ ایسا نہیں جو مسجد الحرام سے زیادہ وائرس سے پاک ہو‘۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’حرم مکی شریف کو روزانہ کم و بیش 10 مرتبہ صاف کر کے جراثیم سے پاک کیا جاتا ہےمحفوظ حج کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے: وزیر حج میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’حج 1441 غیر معمولی حالات کے باعث انفرادی حیثیت رکھتا ہے

 جس میں نہ صرف ہمارا ملک بلکہ پوری دنیا عالمی وبا کی زد میں ہے‘۔’سعودی حکومت نے بیت اللہ کے زائرین اور عازمین حج کو وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر تدابیر اختیار کر رکھی ہیں‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’یوم عرفہ کا خطبہ 10 مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ مختلف الیکٹرانک وسائل کے ذریعہ 50 ملین افراد بیک وقت خطبہ سن سکیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad